وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ، ہزاروں جانوں کی قربانی اوراربوں ڈالرز کےمالی نقصانات کےباوجود پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو قابل افسوس قرار دیدیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان الزامات اور پاکستان کی جوابی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

کابینہ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لئے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ہزاروں جانوں کی قربانی کےباوجود بے بنیاد الزامات قابل افسوس ہیں،عالمی سطح پربھی پاکستان کی قربانیوں کو سراہاگیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول اورملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ، امریکا کے امداد بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، پاکستان کے پاس بھی کئی آپشن موجود ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اب بھی دہشت گردی کےخاتمے اور افغانستان میں امن کےلیے پرعزم ہیں، ماضی میں جو ہوا غلط ہوا، آمر پرویز مشرف نے ملک کے ساتھ بہت برا کیا، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لیے بھاری نقصانات اٹھائے۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اپنے اور خطے کےامن کےلیے بڑے اقدامات اٹھائے جنہیں سراہانہیں جارہا۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی میں پارلیمانی لیڈرز کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

 


 

 

 

ٹرمپ کا اشتعال انگیز وڈیوز ری ٹوئیٹ کرنا غلط ہے، برطانیہ

 

برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف اور اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹوئٹ کرنے کی مذمت کی ہے۔ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے امریکی صدر نے ایسی وڈیوز سوشل میڈیا پر ڈال کر غلط کیا، انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی دائیں بازو کا گروپ نفرت انگیز پیغامات سے قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، برطانوی عوام گروپ کے نفرت انگیز پروپیگنڈے کو رد کرتے ہیں، صدرٹرمپ کا ایسی اشتعال انگیز وڈیوز ری ٹوئیٹ کرنا غلط ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے برطانیہ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت بریٹین فرسٹ کی شیئر کی گئی مسلمان مخالف وڈیوز ری ٹوئیٹ کی تھیں، ان وڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمانوں کو تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ویڈیوز ری ٹویٹ کیے جانے پر برطانیہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ٹرمپ کے اس عمل کو نسل پرستی، انتہا پسندی اور فاشزم سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بریٹین فرسٹ گروپ کی جانب سے ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنے پر ٹرمپ کی تعریف کی گئی ہے۔

     

لاہور وائٹس اور بلیوز قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کےفائنل میں

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا، ایونٹ کا فائنل جمعرات(کل) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

فائنل میں لاہور وائٹس اور لاہور بلوز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بلیوز نے فاٹا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کی ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، دونوں ٹیموں میں سے ایک، ایک کھلاڑی کو سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

لاہور وائٹس کی جانب سے کامران اکمل نے ریکارڈ ساز 150 جبکہ لاہور بلیوز کی طرف سے احمد شہزاد نے 104 رنز کی اننگز کھیل رکھی ہے۔

 

 
 

 

 

دپیکا پڈوکون نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداح نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور اگر بات کی جائے آن لائن سماجی رابطوں کی تو وہاں بھی ڈمپل گرل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام مداحوں کی تعداد 20ملین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جس پر اداکارہ کو انسٹاگرام ویب سائٹ کی جانب سے اعززی شیلڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر دپیکا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف انسٹاگرام پر ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے بلکہ ویب سائٹ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ اپنی نئی آنے والی متنازع فلم پدماوتی کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں ہیں جنہیں انتہا پسندوں کی جانب سے نہ صرف دھمکیاں دی جا رہی ہیں بلکہ اُنکی فلم کی تشہیر پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 

 

 
 

 

 

 

Pictures of the Week

 

 

 

 

 

 

New Page 2 var x,y var kern=20 var flag=0 var message="Weekly NAWA-I-JANG" message=message.split("") var xpos=new Array() for (i=0;i=1; i--) { xpos[i]=xpos[i-1]+kern ypos[i]=ypos[i-1] } xpos[0]=x+kern ypos[0]=y for (i=0; i

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Latest Issue

Page1
Page2
Page3
Page4
Page5
Page6
Page7
Page8
Page9
Page10
Page11
Page12
Page13
Page14
Page15
Page16
Page17
Page18
Page19
Page20
Page21
Page22
Page23
Page24
Page25
Page26
Page27
Page28
Page29
Page30
Page31
Page32