’آخری تین وزرائے خزانہ جوکر تھے‘ مفتاح اسماعیل کاٹویٹ پر افسوس کا اظہار

لاہور: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے ٹویٹ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سلیمان شہباز نے اپنی ہی پارٹی کے سابق وزیر خزانہ کی سوشل میڈیا پر بےعزتی کر دی تھی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نام لیے بغیر مفتاح اسماعیل کو جوکر کہہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ آخری تین وزرائے خزانہ جوکر تھے۔انہوں نے ایک جوکر شو چلایا، ڈرا صاحب نے 1998 میں اٹیمی دھماکوں کے بعد ملک کے ڈیفالٹ کو ٹال دیا۔چیلنجز بہت بڑے ہیں،وہ اپنے عزم اور محنت کے لیے اپنا بہترین شاٹ دے رہے ہیں، 3 جوکروں نے بارودی سرنگیں بچھا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں