اسلام آباد : معروف اداکارہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کر دیا۔فیروز خان سابق اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے تشدد کے الزامات کی زد میں ہیں۔اقرا عزیز اور فیروز خان کی جورٹی کو مقبول ترین ڈرامہ ’ خدا اور محبت ‘ میں پسند کیا گیا تھا۔تاہم فیروز خان کی سابق اہلیہ کی جانب سے سنگین الزامات کے بعد اقراء عزیز نے بھی گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھائی۔
انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیے گئے نوٹ میں کہا ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔گھریلو تشدد سے متعلق معاشرتی صورتحال بدلنے کے لیے میں نے فیروز خان کے ساتھ آنے والا اپنا نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ مشکل لیکن ضروری فیصلہ ہے۔
اقراء عزیز نے کہا وہ یہ فیصلہ گھریلو تشدد کا شکار اور مظلوموں کی مدد کی علامت کے طور پر کر رہی ہیں۔
اقراء عزیز نے کہا میں انصاف کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی علیزے سلطان کی حمایت کرتی ہوں