لاہور : وزیر داخلہ راناثناء اللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر ن لیگ کا باقاعدہ ردِعمل آ گیا۔سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے اس حوالے سے کہا ہے کہ راناثناء اللہ کو پنجاب کی صدارت سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،راناثناء اللہ ہی پنجاب کے صدر ہیں۔تنظیمی اجلاس میں کسی کو بھی عہدے سے ہٹانے کی بات نہیں ہوئی۔
دنیا نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ راناثناء اللہ کو مسلم لیگ ن لیگ پنجاب کی صدارت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔راناثناء اللہ کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ میں ناکامی بتائی گئی۔وفاق میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کی تیاری کی جا رہی ہے۔پنجاب میں اگلے 90 روز میں ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں۔
اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارٹی میں یہ بات زور پکڑ رہی ہے کہ پنجاب میں قیادت اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر پا رہی۔
Load/Hide Comments