لندن : برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی بجائے بالغوں کی ویب سائٹ اونلی فینز جوائن کرلی جہاں سے اس نے ایک مہینے میں 30 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 76 لاکھ روپے) تک بھی کمائی کی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق بیکی ہل نامی لڑکی جب 18 برس کی ہوئی تو اس نے بھی دیگر نوجوانوں کی طرح مختلف یونیورسٹیز کا رخ کیا اور داخلے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ اسے ٹیکسٹائل، فیشن اور تخلیقی آرٹ میں دلچسپی تھی لیکن اس نے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی بجائے بالغوں کی ویب سائٹ جوائن کرلی جہاں وہ گزشتہ تین برس سے اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز بیچ کر پیسے کما رہی ہے۔
بیکی ہل کا کہنا ہے کہ اگر وہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتیں تو قرض میں ڈوب جاتیں، انہوں نے محسو س کیا کہ پیسے کمانے کے اور بھی طریقے ہیں اسی لیے انہوں نے اونلی فینز کا رخ کیا۔