جامشورو:جامشورو کے علاقے علی آباد میں آسمان سے نامعلوم چیز گرنے کی اطلاع ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی آباد میں آسمان سے نامعلوم چیز گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق آسمان سے کسی چیز کے گرنے پر دھوئیں کے بادل دکھائی دئیے،مقامی افراد کے مطابق نامعلوم چیز گرنے سے کوئی بڑا دھماکا نہیں ہوا تاہم آسمان پر دھوئیں کے بادل دکھائی دئیے ،پولیس اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچا شروع ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے بعد اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مشقیں بھی ہوتی ہیں تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔
جامشورو میں آسمان سے کسی چیز کے گرنے سے دھواں دار لکیر بن گئی, واقعہ علی آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ حکام جائے وقوعہ ک تعین کررہے ہیں۔ pic.twitter.com/FYVT3Zfp1R
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) March 17, 2022