’نوازشریف ترقی کا سفرشروع کرنے کیلئے وطن واپس جارہے ہیں‘ن لیگ کی اہم میٹنگ ختم

لندن(شوکت ڈار)شہباز شریف اور مریم نواز کے لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ ن کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، شہبازشریف کا کہناہے کہ نوازشریف ترقی کا سفرشروع کرنے کیلئے وطن واپس جارہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی اہم بیٹھک ہوئی۔ اس سے قبل نوازشریف میٹنگ میں شرکت کے لئے اپنے دفتر پہنچے تو انہوں نے گاڑی سے اتر کر صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور تیزی سے دفتر کی طرف روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت لندن میں سرجوڑ کر بیٹھی، میٹنگ میں نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کے علاوہ اسحاق ڈار، سلیمان شہباز، عابد شیرعلی، جاوید لطیف، طلال چوہدری اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔لندن میں مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک اھم اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان سے خصوصی طور پر آے ھوے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ، مریم نواز ، حسن نواز، اسحاق ڈار ، طلال چوھدری ، روحیل اصغر ، بلال یسین ، خواجہ ریاض ، عابد شیر علی ، امجد ملک کے علاوہ کینیڈا اور یورپ کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ جبکہ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

اجلاس کے بعد سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ شہباز شریف کی اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو .نواز شریف کے طلب کرنے پر لندن آیا تھا، قانونی اور انتظامی معاملات پر آج کی میٹنگ میں مشاورت ہوئی،.چند دنوں میں پاکستان واپس چلا جاؤں گا،نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، جہاں ان کا فقیدالمثال استقبال ہوگا.نواز شریف پاکستان پہنچنے کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.نواز شریف کے گزشتہ دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوا.مہنگائی انتہائی کم سبب 3.5 فیصد پر تھی، اور جی ڈی پی ساڈے چھ فیصد پر تھی.2018 میں قوم کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا.جھرلو الیکشن ہوئے اور نواز شریف کا مینڈیٹ چھین لیا گیا.نواز شریف کو اقتدار سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ عوام کو ترقی اور خوشحالی کے سفر سے محروم کردیا گیا.چار سال کی تباہی درست کرنے میں وقت لگے گا.نواز شریف نے کبھی عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا.چئیرمین پی ٹی آئی نے عوام کو گالی گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں سکھایا، شہباز شریف چند دنوں میں پاکستان واپس چلا جاؤں گا.نواز شریف پاکستان پہنچنے کے بعد مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں