اسلام آباد:فیڈرل ایمپلائز اور سپریم کورٹ بار سوسائٹی کا پارک روڈ سے منسلک کیے جانے کے افتتاح پر اہل علاقہ کا احتجاج

اسلام آباد:فیڈرل ایمپلائز اور سپریم کورٹ بار سوسائٹی کا پارک روڈ سے منسلک کیے جانے کے افتتاح پر اہل علاقہ کا احتجاج۔تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ ترامڑی میں افتتاحی تقریب میں آئے افراد کی گاڑیاں توڑ ڈالی اور فائرنگ کی گئی۔فیڈرل ایمپلائز اور سپریم کورٹ بار سوسائٹی کو 6 سو کنال زمین کے ذریعے پارک روڈ سے منسلک کیا گیا تھا۔

سوسائٹیوں اور پارک روڈ کو منسلک کرنے کے دوران مقامی آبادی کا 1 شخص قتل ہوا تھا۔قتل کے مقدمہ میں پیش رفت نہ ہونے اور افتتاح کی تقریب کے سبب اہل علاقہ کا احتجاج۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی بھاری نفری حالات قابو میں لانے کے لیے موقع پر موجود۔افتتاحی تقریب میں آئے افراد کی مقامی افراد پر فائرنگ،ڈنڈوں اور آہنی راڈ کا آزادانہ استعمال۔پولیس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی بنی رہی۔ہمیں ہماری زمینوں کا معاوضہ دیا جائے، ہمارے بچے کو مار دیا ہمیں انصاف چاہیے، اہل علاقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں