ٓانقرہ :ترک ڈرامے ارطغرل میں ’ حلیمہ سلطان ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلجک کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتاہے اور بڑی تعداد میں ان کے مداح یہاں بھی موجود ہیں لیکن انسٹا گرام پر جب مداح ان کی نہایت بے باک تصاویر دیکھتے ہیں تو ان میں حلیمہ سلطان کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اورساتھ تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں ۔
اسراءبیلجک کا آج کل ترکی میں کرائم ڈرامہ ” رامو “ چل رہاہے جس میں وہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار ” مراد یلدرم “ ڈرامے کے ہیرو کے طور پرکام کر رہے ہیں ،اداکارہ ڈرامے کے متعدد شارٹ کلپس اپنے انسٹا گرام پر جاری کرتی رہتی ہیں اور مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں تاہم اب ان کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے ۔
سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والے ویڈیو کلپ میں اسراءبیلجک گاڑی میں مراد کے ہمراہ سفر کر رہی ہیں اورآپس میں باتیں کرتے ہوئے وہ بہت زیادہ خوشی ظاہر کرتی ہیں اور اسی دوران ہیرو کے چہرے پر بوسے لیتی ہیں ۔
جنید نامی صارف نے اسراءبیلجک کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اپنے احساسات کو ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ” حلیمہ باجی یہ آپ نے کیا کیا “ ۔