سماہنی: سماہنی کے جنگلات میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہ پایا جاسکا ، آگ پر قابو پانیکی کوشش کے دوران 7 اہلکار جھلس کر زخمی ہوگئے۔
محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق وادی سماہنی کے باغسر سدھیڑی بلاک کے میں لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔آگ پرقابو پانے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا تاہم 4 شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگل کے بیشتر حصے پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا تھا تاہم آندھی کے باعث آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔