ریلوے اور بسوں میں سفر کیلئے بھی ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد :قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عوام سے دوران سفر ماسک پہننے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے بعض شہروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں ، ریلوے اور بسوں میں دوران سفر عوام کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے ، موجودہ صورت حال کے تناظر میں تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران چہرے پر ماسک لگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں