اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں کلیدی کردار ہے ‘میئر ہنسلو بارو آف لندن افضال کیانی

لاہور(رپورٹ:آصف سلیم مٹھا) میئر ہنسلو بارو آف لندن کے میئر افضال کیانی نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کار ی کیلئے راغب کرنے کیلئے خصوصی سکیمیں شروع کرے ،اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں کلیدی کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکلڈ افراد کے لئے ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔


لندن کے کونسلر بیرسٹر ریاض گل اور کونسلر و سابق میئر و کیبنٹ ممبر سمیہ چوہدری نے ان کی معاونت کی ۔میئر ہنلسو بارو آف لندن افضال کیانی نے کہا کہ پاکستان کو جدید ہنر مند لیبر کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں، اس کے لئے نجی شعبے کو آگے آنا چاہیے ، شہباز علی ملک اور حماد قاری کی اس سلسلہ میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری نا گزیر ہے ، پاکستان کو اس وقت زر مبادلہ کی اشد ضرورت ہے اور اوورسیز پاکستانیز اس کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

لیٹس گو جیسی دیگر کمپنیاں بھی قائم ہونی چاہئیں اور امید ہے کہ حکومت نجی شعبے میں ایسے اداروں کے لئے آسانیاں پیدا کرے گی ۔اس موقع پر مئیر ہنسلو بارو آف لندن نے بہترین کیمونٹی سروسزپر سی ای او اور ایم ڈی کو ایوارڈ سے نوازا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں