کنگنا رناوت نے اپنی فلم کی ناکامی کی ممکنہ وجہ بتادی

ممبئی:بالی ووڈ میں کوئن کہی جانے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ فلموں کے ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ” بالی ووڈ فلمیں ملکی ثقافت سے دور ہورہی ہیں”۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق گزشتہ کچھ برسوں میں بالی ووڈ انڈسٹری کے مقابلے جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ رواں برس کوئی بھی ہندی فلم ایسی نہیں رہی جسے کامیاب ترین کہا جائے۔اسی حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے اعتراف کیا کہ “ان کی نئی ایکشن فلم دھاکڑ بھی ناکام ہوگئی ہے’۔کنگنا کاکہنا ہے کہ” دھاکڑ کی ناکامی سے انہیں فلم ناظرین کی ذہنیت کو سمجھنے میں مدد ملی ہے،

انہوں نے محسوس کیا ہے کہ لوگ اپنے کلچر سے واقف ہو رہے ہیں جب کہ بالی وڈ اپنے ملک کی ثقافت سے بہت دور چلا گیا ہے”۔اداکارہ نے مزید کہا کہ “ہندی فلموں میں مغربی ثقافت کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بالی ووڈ فلموں سے دور ہوگئے ہیں”۔ اداکارہ نے کہا کہ “میری بھی اس سال ایک فلم بھی نہیں چلی۔ اس سے میں نے یہی سیکھا کہ شاید میرا مغربی کردار لوگوں کو پسند نہیں آیا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں