ٹیٹوز کی شوقین لڑکی: ٹیٹو دکھانے کے لیے کپڑے پہننا چھوڑ دیئے

ہیلسنکی: یورپی ملک فن لینڈ میں ٹیٹوز کی شوقین ایک لڑکی نے دنیا کو اپنے جسم پر بنے ٹیٹو دکھانے کے لیے کپڑے ہی پہننا چھوڑ دیئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق الیگزینڈرا جیسمین نامی یہ لڑکی تین بچوں کی ماں ہے اور خود ٹیٹو آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس نے اپنے پورے جسم پر اس قدر ٹیٹوز بنوا رکھے ہیں کہ اس کے جسم کا شاید 10فیصد حصہ ہی سیاہی سے بچا ہو گا۔

الیگزینڈرا کے انسٹاگرام پر 1لاکھ 76ہزار فالوورز ہیں جن کے لیے وہ باقاعدگی سے اپنی نیم برہنہ تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے تاکہ لوگ اس کے جسم پر بنے ٹیٹوز دیکھ سکیں۔ گزشتہ دنوں اس نے اپنی ایک مکمل برہنہ تصویر ہی پوسٹ کر ڈالی تاہم اس مکمل برہنہ تصویر میں اس کا جسم مکمل طور پر ٹیٹوز کی سیاہی سے ڈھکا ہوا تھا۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنے پیٹ پر ایک بڑی سائز کی بلی ٹیٹو کروا رکھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ جسم کے باقی90فیصد سے زائد حصے پر بھی مختلف نقش و نگار بنے ہوتے ہیں۔الیگزینڈرا کی یہ تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 3ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں