۔سرگودھا(نمائندہ نوائے جنگ) عدالت میں طلاق کا دعوی کرنے پر خاوند نے بھرے بازار میں اپنی بیوی پر اسلحہ تان لیا اور اغواء کرنے کی کوشش بھی کی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا انجم رضا سید نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر تھانہ ساجد شہید پولیس کے ایس ایچ او کو عدالت میں طلب کرلیا۔ گزشتہ دنوں امیر کالونی کیاقراء شہزادی نے عدالت میں دی گئی اپنی درخواست میں بتایا کہ اس نے اپنے خاوند بشیر کے خلاف طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
09 مارچ 2021 کو جب وہ عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپس آرہی تھی تو رحمن پورہ کے قریب اس کا خاوند نا معلوم مسلح افراد کے ساتھ گاڑی میں آیا اور بھرے بازار میں اس پر اسلحہ تان لیا اور زبردستی اغواء کرنے کی کوشش بھی کی،اردگرد کے لوگوں اور دکنادروں نے اکٹھے ہو کر اس کی جان بچائی اور اس کے اغوائکی کوشش ناکام بنادی، درخوسات گزار اقراشہزادی نے مزید بتایا کہ اس نے اپنے خاوند بشیر کے خلاف تھانہ ساجد شہید پولیس میں اسے اغواکرنے کی درخواست دی ہے مگر پولیس اس کے شوہر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے جس پر فاضل جج انجم رضا سید نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ساجد شہید پولیس کے ایس ایچ او کو ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کرلیا۔
Load/Hide Comments