راولپنڈی (نوائے جنگ) توشہ خانہ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سربراہ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیا کیا سہولیات ملیں گی تفصیلات سامنے آگئیں۔ جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا،لاک اپ کا ایک دروزہ اور ایک کھڑکی ہے، پانی کا کولر،کرسی اور ایک میٹرس رکھا گیا ہے،لاک اپ میں ٹی وی یا انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی،لاک اپ کی سکیورٹی جیل پولیس کے کمانڈوز کریں گے،لاک اپ کے قریب تعینات اہلکار غیر مسلح ہوں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے الگ واش روم بھی مختص کردیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالتی وارنٹ بھی جیل انتظامیہ کو موصول ہوگیا، جیل ذرائع کے مطابق وارنٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخصوص سہولیات کی ہدایات نہیں ہیں۔