لندن : بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا لندن میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے پکڑی گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق 38سالہ پریانکا چوپڑا اپنے 28سالہ شوہر نک جونس اور والدہ مدھو کے ہمراہ ان دنوں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔ وہاں گزشتہ روز پریانکا چوپڑا اسی فلم کی شوٹنگ کے لیے اپنے بالوں کو کلر کروانے کے لیے سیلبریٹی سٹائلسٹ جوش ووڈ کے سیلون ’نوٹنگ ہل سیلون‘ پر چلی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کے سیلون جانے کی خبر پولیس کو بھی مل گئی اور آفیسرز نے سیلون پر جا کر جوش ووڈ اور پریانکا چوپڑا کو زبانی وارننگ دے دی۔ تاہم اداکارہ مصر رہیں کہ انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق تمام قوانین کی پاسداری کی ہے۔ اداکارہ شاید یہ نہیں جانتی تھیں کہ گزشتہ پیر کے روز سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کا اعلان کر رکھا ہے چنانچہ لاک ڈاﺅن کے دوران سیلون پر جانا ہی قابل گرفت خلاف ورزی تھی۔