چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور سے گرفتار

لاہور(نوائے جنگ) توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کی زیر سربراہی پولیس ٹیم نے عمران خان کو گرفتار کیا۔ ان کی عمران خان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے تصویر بھی سامنے آگئی۔

چیئرمین تحریک انصاف کو چٸیرمین پی ٹی آٸی کو براستہ موٹروے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ انہیں چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا اور ہائی سیکورٹی زون میں لاک اپ میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں