اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد : ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد ، صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں محسوس ہوئے ، جس کے بارے میں زلزلہ پیما مرکز سے معلوم ہوا کہ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زیرزمین زلزلے کی گہرائی 210 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، راولپنڈی ، میانوالی ، ٹیکسلا ، پشاور ، مانسہرہ ، سوات ، دیر ، بونیر ، ایبٹ آباد ، شانگلہ ، لنڈی کوتل ، گلگت اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے زمین لرز اٹھی ۔

خیال رہے کہ 3 فروری کو بھی کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں