اسلام آباد : ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے بہت بری خبر سامنے آئی ہے۔ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہو گئی۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سی می وی 4 کیبل کٹ جانے کے سبب ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 1 ٹیرا بائٹ تک کم ہو گئی۔ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہو گئی۔متاثرہ سی می وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کا کام جنوری میں مکمل ہو گا۔انٹرنیٹ اسپیڈ رش کے اوقات میں متاثر ہونے کا امکان ہے۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ٹریفک دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں بھی 25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیت کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی۔
ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قرہی خراب ہو گیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیت اسپیڈ سست رہی۔ پاکستان بھر کے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز تک رسائی میں دشواری کا سامنا رہا۔کہا گیا تھا کہ فیس بک ، یوٹیوب، انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے کئی روز تک مسائل کا سامنا ہو گا کیونکہ انٹرنیٹ کی رفتار بحال ہونے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔