اسلام آباد: کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ کے انتظامات فیصل مسجد کے احاطے میں کیے گئے تھے۔ارشد شریف کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
گذشتہ شب ارشد شریف کی والدہ کی جانب سے بھی شہریوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ارشد شریف کی نماز جنازہ میں لازمی شرکت کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری خواہش ہے بیٹے کا جنازہ پھولوں سے لدا ہوا ہے۔پاکستان تحریک انصاف بھی لاہور میں سینئر صحافی ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرے گی ۔
سینیٹر اعجاز چوہدری کے مطابق پارٹی کے جیل روڈ آفس میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
Load/Hide Comments