کراچی : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے نئے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ مفتی عبدالقوی نے ان کے ساتھ نازیبا گفتگو اور حرکات کیں، پہلے میری پیشانی پر بوسہ لیا، پھر کہا کلمہ پڑھو اور پھر کہا کہ اپنی زبان باہر نکالو تومیں نے کہا ہیں!!!
نجی ٹی وی کے پروگرام میں حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر متنازعہ ویڈیوز سامنےآنےپرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں آج کل ایک نجی ٹی وی پر پروگرام ہوسٹ کررہی ہوں ۔ میں نے مفتی عبدالقوی کو اس پروگرام میں بلایا تاکہ ان کے خلاف ثبوت اکٹھے کر سکوں۔ میں نے ان کو جب بلایا تو یہ اس شرط پر آنے کے لیے تیار ہوئے تھے کہ میں آپ کے ساتھ رات گزاروں گا، تب میں نے حامی بھری تو پھر یہ پروگرام میں شرکت کےلیے راضی ہوئے۔
حریم شاہ نےدعوی کیا کہ میں نے ان کو اپنےپاس سے 50 ہزار روپے نقد دیئے، لاہور سے کراچی آنے جانے کی ٹکٹ بھی دی اور پھر ان کے ہوٹل کے کمرے کا کرایہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان سے بدلہ لینا چاہتی تھی کیونکہ ان کی وجہ سے میرا میڈیا ٹرائل ہوا تھا۔ مفتی عبدالقوی نے مبشر لقمان کے ساتھ پروگرام میں کہا کہ میں نے ان سے نکاح کر رکھا ہے حالانکہ میری اس وقت تک ان سے ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جب میں ان کو ایئرپورٹ سے لینے گئی تو انہوں نے پہلے میری گاڑی چیک کی اور مجھے کہا کلمہ پڑھو، جب میں نے کلمہ پڑھ لیا تو انہوں نے پہلے میری پیشانی پر بوسہ دیا ، زبان باہر نکلوائی ، کسِ کی ،پھر اس کے بعد میرے ساتھ دیگر نازیبا حرکات کرنا شروع کر دیں جس کا میرے پاس ثبوت ہے۔