حریم شاہ نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی تجویز دیدی

لندن: سمارٹ نہ ہونے کا شکوہ کرنے پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق حریم شاہ کی طرف سے نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ان کے شوہر بلال شاہ ان کی ہیل پہن کر چل رہے ہوتے ہیں۔

حریم شاہ اپنے شوہر سے کہتی ہے کہ ”میری ہیل کیوں پہن رکھی ہے، ٹوٹ جائے گی، اتنی مہنگی ہے۔“ اس پر بلال شاہ کہتا ہے کہ ”جانتا ہوں کتنی مہنگی ہے، لنڈے سے لی ہے۔“ حریم شاہ کہتی ہے کہ ”اس کا پرائس ٹیگ دیکھو۔“ اس کے بعد ویڈیو میں بلال شاہ ایک طرف چلتے ہوئے کہتا ہے کہ ”جب چلتی ہو تو پیچھے سے پوری کمر باہر نکلی ہوتی ہے۔ مجھے سمارٹ لڑکیاں پسند ہیں۔“

اپنے شوہر کی یہ بات سن کر حریم شاہ کہتی ہے کہ ”کیا میں سمارٹ نہیں ہوں۔ تمہیں شرم نہیں آتی اپنی بیوی کا مذاق اڑاتے ہوئے۔ اگر ایسا ہے تو کوئی سمارٹ لڑکی لے آﺅ۔“ بلال شاہ اس پر تنک کر جواب دیتا ہے کہ ”لے آﺅں گا۔“ اس کے جواب میں حریم شاہ کہتی ہے کہ ”کب لے کر آﺅ گے، میں منتظر ہوں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں