شاہد آفریدی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو داماد بنانے کا فیصلہ کرلیا

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے نسبت طے پا گئی۔

سپورٹس رپورٹر احتشام الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشتہ طے پاگیا ہے اور دو سال بعد باقاعدہ منگنی اس وقت کی جائے گی جب شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی تعلیم مکمل ہوجائے گی۔

احتشام الحق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹویٹ اس لیے کیا ہے تاکہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کا سد باب کیا جاسکے۔ دونوں خاندانوں کی عزت کا خیال کریں اور ان کے آفیشل اعلان کا انتظار کریں کیونکہ ابھی بات چیت ہی چل رہی ہے۔ ’میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ اس مبارک گھڑی میں ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

دوسری جانب ٹرائبل نیوز نیٹ ورک نامی ویب سائٹ کادعویٰ ہے کہ رشتہ طے پانے کی خوشی میں شاہین شاہ آفریدی کی آبائی تحصیل لنڈی کوتل میں دن بھر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ شاہین آفریدی کی نسبت شاہد آفریدی کی بڑی سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ طے پائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں