کراچی، نئے 1944 کورونا کیسز سامنے آ گئے

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جہاں اس کے مثبت کیسز کی شرح بھی مسلسل 40 فیصدسے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق شہرِ قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 779 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 944 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40 اعشاریہ 68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں