نیویارک: فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ امریکی اداکارہ کمی گرینجر نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے شرمناک کیریئر اور فیملی پر اس کے اثرات کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ڈیلی سٹار کے مطابق 27سالہ کمی گرینجر نے بتایا ہے کہ جب اس نے فحش فلم انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا تو اس کی فیملی کے لوگ شدید ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔ بالخصوص اس کے والد کو شدید صدمہ لاحق ہوا تھا تاہم اب وہی والد کمی گرینجر کا منیجر ہے۔
کمی گرینجر نے کہا کہ ”میرے والد کوجب میرے اس کام کا علم ہوا، وہ گہرے صدمے میں چلے گئے۔ وہ اس بات پر اتنے دکھی ہوئے کہ ان کا دنیا سے دل اچاٹ ہو گیا اور وہ مرنے کی خواہش کرنے لگے تھے۔وہ ہر وقت یہی کہتے رہتے کہ ’بطور باپ مجھ سے کیا غلطی ہو گئی ہے کہ میری بیٹی نے یہ کام کیا۔‘انہیں یہ بات ہضم کرنے میں بہت وقت لگا کہ ان کی بیٹی فحش فلموں کی اداکارہ بن چکی ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان کا صدمہ کم ہوتا گیا اور اب وہ نہ صرف میرے اس پیشے پر خوش ہیں بلکہ میرے منیجر بھی وہی ہیں۔ اب وہ مجھ پر فخر کرتے ہیں کہ میں خوش ہوں اور مالی طور پر خودمختار ہوں۔“