پشاور: خیبر پختونخوا کے دار الحکومت پشاور میں پولیس لائنز کے اندر واقع مسجد میں خودکش حملے میں 50سے زائدافراد زخمی جبکہ 3افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات کی تصدیق ہوئی ہے بتایا جارہا ہے متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس لائنز میں واقع مسجد کے اندر یہ دھماکا ہوا.
دھماکے کی اطلاع کے فوری بعد پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے دھماکہ شہر کے حساس ترین علاقے میں ہوا ہے جہاں ہائی سیکورٹی انتظامات رہتے ہیں جائے وقوع سے کچھ دور گورنر ہاﺅس سمیت اہم سرکاری عمارتیں موجود ہیں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی کارروئیاں جاری ہیں، دھماکے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے.
پولیس کے مطابق پولیس لائنز کی مسجد میں باجماعت نمازظہر ادا کی جا رہی تھی جس کے دوران پہلی صف میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا خود کش دھماکے سے پولیس لائن کی مسجد کی چھت منہدم ہو گئی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو زخمیوں کو مسجد سے نکال رہے ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت دیگر طبی مراکزمیں منتقل کیا جا رہا ہے.
Load/Hide Comments