لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بات چیت کے انداز کا مذاق اڑانے والوں کو اداکارہ متھیرا نے کرارا جواب دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر مزاحیہ انداز میں طنز کرنا الگ بات ہے مگر کسی کی ذاتیات پر اس کی ظاہری شخصیت یا زبان کو لے کر حملہ کرنا نہایت ہی نامناسب بات ہے۔
متھیرا نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں متھیرا کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی وجہ سے بے حد پسند ہے۔بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ بلاول بھٹو کو عورتوں والے انداز منسلک کرکے ان کا مذاق اڑاتے ہیں تو انہیں بحیثیت قوم شرم آنی چاہئے۔
متھیرا نے مزید کہا کہ ایک تو کسی کا مذاق بناتے ہیں، دوسرا اسے فروغ دے کر نمایاں بھی کرتے ہیں۔