نیویارک: امریکہ میں دولڑکیوں کے ساتھ ایک ساتھ شادی کرنے والے نوجوان نے اب ایک اور انوکھی خواہش کا اظہار کر ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 37سالہ جمی سلوا نامی اس نوجوان نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ میری ایک بیوی بیٹے کی ماں بننے والی ہے جبکہ میں اپنی دوسری بیوی کو بھی حاملہ کرنا چاہتا ہوں۔
میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ میری دونوں بیویاں بیک وقت حاملہ ہوں، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔تاہم اگر میری دوسری بیوی اب حاملہ ہو جاتی ہے تو چند مہینوں کے وقفے سے میں دو بچوں کا باپ بن سکتا ہوں۔“
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی جمی نے 2019ءمیں 31سالہ شاشا وا ووم اور 27سالہ سمر پیلٹیئر کے ساتھ شادی کی تھی۔ جمی اور شاشا گزشتہ 12سال سے تعلق میں ہیں جبکہ سمر 9سال قبل ان کی زندگی میں آئی اور تب سے تینوں اکٹھے رہ رہے ہیں۔تاہم انہوں نے دو سال قبل شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک ہی تقریب میں جمی نے شاشا اور سمر دونوں کو اپنی دلہنیں بنا لیا۔
اپنے اس عجیب ازدواجی تعلق کے بارے میں شاشا کا کہنا ہے کہ ”میں اور جمی سکول سے ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اورجب سے سمر ہماری زندگی میں آئی ہے ہماری ایک دوسرے کے ساتھ محبت مزید بڑھ گئی ہے۔ اب ہم سمر کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔“واضح رہے کہ شاشا مردوں کے ساتھ ساتھ ہم جنس پرستی کی طرف بھی رجحان رکھتی تھی اور اسی نے سمر کو اپنے رشتے میں شامل کرنے کو کہا جس پر جمی بھی رضامند ہو گیا۔