لندن: جنسی قوت کی گولی ویاگرا کے کئی مضر اثرات اب تک سامنے آ چکے ہیں اور اب برطانوی شہریوں میں اس کے مزید کچھ خوفناک نقصانات دیکھنے کو مل گئے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کئی برطانوی شہریوں کی اس گولی کی وجہ سے قوت سماعت چلی گئی ہے، کئی یادداشت کے کھو جانے کے عارضے میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کئی ذہنی طور پر کنفیوژن کا شکار رہنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 2017ءسے اب تک اس گولی کے 543 سائیڈ ایفیکٹس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان میں جی متلانا، قے آنا، کمر درد اور بے ہوش ہوجانا بھی شامل ہیں۔ان 543میں سے 9افراد ایسے ہی جن کی اس گولی کی وجہ سے قوت سماعت ہی ختم ہو گئی اور وہ بہرے ہو گئے۔واضح رہے کہ ویاگرا کے دیگر ادویات اور منشیات وغیرہ کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے کئی لوگوں کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔