یہ چھوٹا سا تِل دراصل کیا خطرناک ترین چیز ہے؟ خاتون نے اپنی آپ بیتی سب کو بتادی

کنبرا : جلد پر بننے والے تِلوں کو لوگ عموماً نظرانداز کر دیتے ہیں لیکن اب ایک آسٹریلوی لائف سٹائل بلاگر نے اپنی ایسی آپ بیتی دنیا کو سنا دی ہے کہ کوئی بھی جلد پر بننے والے کسی تِل کو نظرانداز نہیں کرے گا۔ میل آن لائن کے مطابق سڈنی کی رہائشی لوئس ہے نامی اس لڑکی نے بتایا ہے کہ وہ رواں سال جون میں سالانہ چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں ڈاکٹر نے ٹیسٹ کرنے کے بعد اس کی پنڈلی پر موجود ایک تل کے متعلق ایسا انکشاف کیا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔

لوئس کا کہنا تھا کہ ”میری پنڈلی پر موجود یہ تل دراصل جلد کے کینسر ’میلانوما‘ کی علامت تھی۔ڈاکٹر نے کہا کہ اس تل والے حصے کو فوری طور پر سرجری کے ذریعے کاٹ الگ کرنا ہو گا ورنہ یہ پھیل سکتا ہے۔فی الوقت یہ سٹیج صفر پر تھا اور زیادہ خطرناک نہیں تھا۔“ لوئس کا کہنا تھا کہ 17جولائی 2019ءکو میرے والد کی موت بھی میلانوما کی وجہ سے ہی ہوئی تھی۔ ابھی میں اس صدمے سے نہیں نکل پائی تھی کہ خود مجھ میں میلانوما کی تشخیص ہو گئی تاہم میں خوش قسمت تھی کہ ابھی یہ ابتدائی سٹیج پر تھا اور چھوٹے سے آپریشن سے ہی میری جان بچ گئی۔ میں لوگوں کو نصیحت کرتی ہوں کہ اپنے جسم پر موجود کسی بھی تل کو نظرانداز مت کریں اور اپنا چیک اپ ضرور کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں