مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں تحریک انصاف کی نمایاں کامیابی کے بعد وزارت عظمی کے منصب کے لیے سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود کے مابین مقابلہ شروع ہوگیا ہے تحریک انصاف کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے قوی امکان ہے کہ تنویرالیاس کو وزارت عظمی جبکہ بیرسٹرسلطان محمود کو صدر کے عہدے کے لیے نامزدکرنے پر غور کیا جارہا ہے.
اب تک سامنے آنے والے غیرسرکاری نتائج کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25، پیپلز پارٹی نے 10 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) 6 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں نئے آنے والے سردار تنویر الیاس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں.
تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے عہدہ نہ دیے جانے کے امکان پر برہمی کا اظہار کیا ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دونوں وزارت عظمی کے لیے دونوں ناموں پر غور کیا جارہا ہے لیکن حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے.
انہوں نے تصدیق کی کہ سردار تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان محمود دونوں نام وزرات عظمیٰ کے لیے زیر غور ہیں بیرسٹر سلطان محمود کا دعوی ہے کہ آزادکشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے اس وقت سردار تنویر الیاس وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرمایہ کاری سے متعلق خصوصی معاون کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں.
مسلم لیگ نواز (ن) نے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کو بھاری فنڈز فراہم کرتے رہے ہیں تاہم تنویر الیاس نے اس الزام کی تردید کی ہے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر انہیں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کا درجہ دیا گیا تو وہ وزیر اعظم خان کی توقعات پر پورا اتریں گے.