مظفر آباد : چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا نے دو کارکنوں کے قتل پر ”ماشاء اللہ” کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن ہوا ، میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سے کارکنوں کے قتل پر سوال کیا کہ حلقہ ایل اے 12 میں دو کارکن قتل ہوئے ۔
جس پر جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا مُسکرا دئے اور کہا ”ماشاءاللہ”۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق سوال پر بھی چیف الیکشن کمشنر مُسکراتے رہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
یاد رہے کہ گذشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے دوران کوٹلی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی۔
ایس ایس پی راجا محمد اکمل خان کے مطابق کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا، جھگڑے کے بعد فائرنگ سے ایک کارکن جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں فائرنگ کا ایک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے ہلاکتوں کی تعداد ہو گئی جبکہ دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 تک جاری رہی۔