گوادر :غیر اعلانیہ لوڈ شیڈینگ کے خلاف سیاسی و سماجی پارٹیوں کا احتجاج

گوادر (سلیمان ہاشم نمائنده جنگ لاہور / برطانیہ)گوادر بلوچستان میں گرمی اور شدیدحبس میں کیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈینگ کے خلاف سیاسی و سماجی پارٹیوں کا احتجاج. سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے اور ملا فاض uل چوک کی دکانوں کے شٹر ڈاون ہوئے اور کیسکو کے خلاف احتجاج ریکارڈ کی گئی.
سیاسی پارٹیوں کے اکابرین نے احتجاجی مظاہربن سے خطاب کیا مقررین نے کیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈینگ کے خلاف احتجاج کیااور کہا کہ انہیں خصوصاً اس گرمی اور حبس زده موسم پر نہ تڑپایا جائے.

انہوں نے احتجاجاً اپنی دکانوں کے شٹر ڈاون کئیے اور سڑکوں پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے تمام ٹریفک کے لئے بند کر دئیے.

سیاسی قائدین نےملاٌ فاضل چوک پر احنجاجی مظاہرین سے خطاب کیا مقررین میں پی ٹی آئی کے مولا بخش مجاہد، جمعیت علمائے اسلام کے حاجی مولابخش، بی این پی مینگل کے رہنماوں میں ماجد سہرابی اور حسین واڈیلہ، بی این پی عوامی کے رہنما ایڈوکیٹ سعید فیض ، پیپلز پارٹی کے یوسف فریادی و دیگر نے کہا کہ گوادر کیسکو گوادر کے شہریوں کو اس گرمی اور حبس زده دنوں میں بهی بلا وجہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈینگ کا سلسلہ برقرار رکها ہوا ہے.

اور گوادر جو سی پیک کے ماتھے کا جھومر کہا جاتا هے اس کے غریب عوام عذاب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں. انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور نیپرا سے اپیل کی هے کہ گوادر کو جلد نیشنل گریڈ سے ملایا جائے ہم کب تک ایرانی بجلی پر گزاراکرتے رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں