سبی میں بم دھماکہ ؛ 4 ایف سی اہلکار شہید ‘ 6 شدید زخمی

سبی :صوبہ بلوچستان کے علاقہ سبی میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع سبی کی تحصیل سانگان میں پیش آیا ، جہاں سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 شدید زخمی ہوئے ، شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے تمام 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ہی سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور اس کارروائی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں