وزیراعظم کا گوادر کے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان

کوئٹہ : وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کے گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہم کرنے کا اعلان گوادر کے دورے کے دوران کیا گیا اس کے علاوہ انہوں نے گوادر میں بجلی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سولر پینلز وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا ، گوادر بندرگاہ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنانے کیلئے بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے ، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اس کا صحیح استعمال یقینی بنائے ، بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں