پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کا لانگ مارچ موخر

کوئٹہ (آن لائن ڈیسک)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے اپنے 19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے پانچ اپریل سے جس لانگ مارچ کا کوئٹہ سے آغاز کرنا تھا اسے کویڈ کی نئی لہر کی سنگین صورتحال کی وجہ سے موخر کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ لانگ مارچ کے شرکا نے کوئٹہ کراچی حیدرآباد سکھر رحیم یار خان بھاول پور ملتان لاہور گوجرنوالہ سے ہوتے ہوئے فیصل آباد، ایبٹ آباد اور پشاور کے یونینز کے دستوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچنا تھاجسکے تمام یوجیز نے شب وروز محنت کے بعد تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں لیکن پنجاب اور خیبرپختونخواہ یوجیز کے کئی عہدیدار اور کارکن خود کویڈ سے متاثر ہوئے اور کئی توابھی تک صاحب فراش ہیں ان حالات کی نازکت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام 13یونینز کے صدور اور پی ایف یو جے کے عہدیداروں کی متفقہ رائے کی روشنی میں پی ایف یو جے نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس لانگ مارچ کو موخر کیا جائے اور جیسے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں تو اس مارچ کی دوبارہ سے تاریخ کا تعین کیا جائیگا۔ یونینز کے صدور اور پی ایف یو جے کے عہدیداروں نے کہاکہ اس دوران تمام یوجیز اور پی ایف یو جے کے عہدیداران اور کارکن چارٹر آف ڈیمانڈز کے سلسلے میں عوامی مہم جاری رکھیں گے اور ملک کے تما م مکتبہ فکر کے طبقے کو صحافیوں کے استحصال اور عدم تحفظ کے سلسلے میں آگاہ رکھا جائیگا یہ لانگ مارچ ہزاروں کی تعداد میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی چھانٹیوں غیر اعلانیہ سینسر شپ کے خاتمے، الیکٹرونک میڈیا ورکرز کے سروسز کیلئے ایک قانونی ڈھانچے کی تدوین، ویج بورڈ کے نفاذ، میڈیا سزاور تنخواں میں کٹوتی اور صحافیوں کے قتل اور سفاکانہ ورداتوں کی روک تھام صحافیوں کے اغوا کاروں اور قاتلوں کی گرفتاریوں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے سلسلے میں ہونا تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں