مظفرآباد:آزادکشمیر میں کورونا کی تیسری لہرکے دوران14افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جاری کردی،انٹری پوائنٹس پر سکریننگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کوٹلی میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے پھیلاﺅ میں تیزی آگئی جس پرانتظامیہ نے شہر بھر میں لاک ڈاﺅن لگانے کا فیصلہ کیاہے،انتظامیہ نے ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ اور کسی بھی قسم کے اجتماعات پر پابندی عائدکردی گئی جبکہ تمام تعلیمی ادارے 18مارچ تک بند کردیئے گئے ہیں ،لاک ڈاﺅن کا نفاذ آج رات12 بجے سے ہوگا۔