شہباز گل نے پی ڈی ایم کو پھنسا دیا

تبصرہ :آصف سلیم مٹھا

افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی اہمیت کا حامل ادارہ ہے یہ الگ بات ہے کہ فوج کے سیاست میں آنے سے ادارے کی ساکھ خراب ہوئی ہے اس کے باوجود بھی ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر شہباز شریف تک دست بہ دست افواج پاکستان سے ہی مدد کے طلبگار ہیں اسکی خاص وجہ یہ ہے کہ افواج پاکستان ایک منظم ادارہ ہے جبکہ سیاستدان اپنے ادوار میں ایک بھی میثالی ادارہ نہ بنا سکے زلزلے سیلاب اور دیگر ناگہانی آفات میں فوج کو ہی پکارا جاتا ہے مگر اس کا ہرگز مطلب یہ نہی بنتا کہ فوج ایسے افراد کی مدد کرے جو نااہل ہوں اور وہ عنان حکومت سنبھال لیں اس قسم کے الزامات پر آج تک سیاستدان ایک دوسرے پر دھرتے ہیں۔مگر شہباز گل پر غداری کے مقدمے کو دیکھ کر حسرت مویانی پر 1908 , میر شکیل الرحمان پر 1992 ,اور عمران ریاض پر 2022 مقدمات نے پھر انگریز کی برصغیر میں کی گئی سختیاں یاد آگئی ہیں وطن عزیز میں ابھی تک وہ قوانین اپنی تازگی سے ہرے بھرے نظر آتیہیں جو انگریز نے عوام کو قابو میں رکھنے کے لئے بنائے تھے ۔ریاست کے افراد یا ادارے جتنے بھی طاقت ور ہوں انہیں قانون سے کھلواڑ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جسطرح حالیہ گرفتاریاں ہوئیں ہیں یہ جنگ آزادی 1857 کے مناظر سے کم نہیں ہیں انگریز تعلیم کے بل بوتے کہاں سے کہاں نکل گیا ہم آج بھی اندرون ملک غلاموں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں شہباز گل کے بیان یا گفتگو کا مطلب سول بیورو کریسی کے لئے تھی جو ہر دور میں زاتی مفادات کی خاطر عوام کے آرمانوں کا خون کرتے ہیں عوام نے عمران خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ماضی میں افواج پاکستان پر ہرزہ سرائی کرنے والوں پر کے پی کے اور پنجاب میں ثبوتوں کے ساتھ مقدمات درج کروا کے اعلی عدالتوں سے کڑی سے کڑی قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے ۔آصف علی زرداری۔نواز شریف ۔شہباز شریف ۔مریم صفدر۔خوآجہ سعد رفیق ۔احسن اقبال ۔جاوید لطیف ۔پرویز رشید۔خوآجہ آصف ۔مولانا فضل الرحمان ۔شاہ زیب خانزادہ کے فوج متعلق بیانات ویسے بھی سماجی رابطوں پر بہت زیادہ نظر آرہے ہیں ویسے بھی سوشل میڈیا پر شہبا ز گل کی گرفتاری کے بعد ایک طوفان برپا ہے ، عوام مطالبہ کر رہے ہیں، ن لیگ سمیت فضل الرحمان زرداری پر فوج مخالف بیانات پر مقدمات درج کئے جائیں، حکومتی انتقامی کارروائیوں پر لوگوں میں بہت غصہ پایا جا رہا ہے ، پہلے عمران خان نے یہ مطالبہ کیا تھا اب عوام کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔ادھر عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کی سازش ہورہی ہے جس کے نتائج خطرناک ہوں گے شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیںکچھ غلط کہاہے توعدالت میں صفائی کا موقع ملنا چاہئے ٹی ٹی پی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں پر حملے بھی سازش کے تحت کیے جا رہے ہیںفارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور میری کردار کشی کر کے مجھے بدنام اورنااہل کرانے کی کوشش کی جارہی ہییہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں ہرا نہیں سکتے اس لیے تکنیکی طور پر ناک آوٹ کرنے کا سوچا جا رہا ہیپی ٹی آئی توڑنے کا پورا منصوبہ بنایا جا چکا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اس کا آغاز ہیہم نے صرف اور صرف پاکستان کا سوچا ہے، ہمارے پاس اسٹریٹ پاور ہیپورے پاکستان کو بند کرسکتے ہیں 1970 میں فوج اور ایک بڑی سیاسی پارٹی کے درمیان نفرت پھیلنے سے ملک ٹوٹ گیاتھا آج وہی کوشش کی جارہی ہیصدروزیراعظم اور آرمی چیف سمیت سب کو ملنے والے تحائف کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ رجیم چینج کی سازش اب آگے چل رہی ہیخوفناک سازش کا پلان بنایا گیا ہے اورپلان بنایا گیا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی اور فوج کو لڑایا جائے انہیں سب سے بڑی تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک ہی پیج ہیں ان کا کہنا تھاکہ ہمارے سوشل میڈیا کے جوانوں نے ڈس انفولیب کو بے نقاب کیا، ڈس انفو لیب پاکستان کے خلاف سازش کررہی تھی سازش میں وہ لوگ بھی تھے جو امپورٹڈ حکومت میں ہیں آج بتایا جارہا ہے کہ ہم غدار ہیں یہ محب وطن ہیں یہ سازش ہے کہ فوج کیسامنے بڑی جماعت کو کھڑا کردیں۔عمران خان کا کہنا تھاکہ بڑی سیاسی جماعت کوفوج کیخلاف کھڑا کرنا ملک کیلئیسب سیزیادہ نقصان دہ ہے سازش وہ لوگ کررہے ہیں جوخودبیرونی سازش کاحصہ ہیں، پوری کمپین کی ہوئی ہے کہ ہماری اور فوج کی لڑائی ہوجائیپارٹی توڑنیکاپورا پلان بنایا ہوا ہے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، کرپٹ پارٹیاں کبھی فنڈ ریزنگ نہیں کرسکتیں، ہم نے 40 ہزارڈونر کے نام دییہوئے ہیںباقی جماعتوں کے پاس کدھر سے پیسا آیاان کیپاس بتانے کو کچھ نہیں۔یہ الیکشن کمیشن سے مل کرہمیں تکنیکی طور پر ناک آوٹ کرنا چاہتے ہیں عدالتی حکم کیباوجود الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی کو کٹہرے میں کھڑا کیا، کے الیکٹرک ان دو جماعتوں کیدورمیں عارف نقوی کو دی گئیسب کوتحفیملتے ہیں، سب کی تحقیقات کریں ، آصف زرداری نے 3اور نوازشریف نیایک گاڑی توشہ خانہ سے لی۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھاکہ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کی کردارکشی کی جائے اور کسی کیس میں پھنسایا جائے، اتنا خوف پھیلا دو کہ کوئی میرا موقف نہ لے۔ان کا کہنا تھاکہ نہیں پتا کہ ڈرون حملے کیلئے پاکستان کی حدود استعمال ہوئی کہ نہیں، خیبرپختونخوا میں ہمارے وزیروں کو کالعدم ٹی ٹی پی سے دھمکی مل رہی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز گل نے کچھ غلط کہا ہے تو قانون موجود ہے، مجھے ملک کی فکر ہے جسے ملک کی فکر ہوگی تو وہ چاہے گا فوج کا ادارہ مضبوط ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں