لاہور : معروف اداکارہ ایشل فیاض نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرے والد نے کئی بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔حال ہی میں اپنے بچپن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایشل فیاض روپڑیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب وہ تین چار سال کی تھی تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی کر لی تھی۔
جب وہ تھوڑی بڑی ہوئی تو ان کے سوتیلے والد نے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ایسا ایک مرتبہ نہیں بلکہ چار مرتبہ ہوا۔ایشل فیاض نے کہا جب چوتھی بار مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تو میں نے اپنی والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔پہلے انہوں نے اپنی بہن کو بتایا اور پھر دونوں نے والدہ کو بتایا۔اور یہی بات میرے والدین کے درمیان طلاق کی وجہ بنی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میری والدہ نے دوبارہ شادی نہیں کی۔
اب بھی بچپن کے واقعے کے بارے میں سوچتی ہوں تو کانپ جاتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی میرا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور میں یہ سوچ رہی ہوں ہوتی ہوں کہ اگلے مہینے کا کرایہ کیسے ادا کرنا ہے۔شونز کی دنیا میں آنے کے لئے گھر والوں کو مشکل سے منایا۔
واضح رہے کہ ایشیا فیاض خلیل الرحمن قمر کی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ایشل فیاض کی خلیل الرحمان سے شادی کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تاہم انہوں نے سختی سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے بہت زیادہ ڈسٹرب رہی۔یہاں تک کہ مجھے کام ملا بھی بند ہوگیا تھا۔