خصوصی تحریر۔۔۔۔عبدالقیوم خان نیازی جرنلسٹ میانوالی
Aqkhan195@gmail.com
گزشتہ چندروز سے وطن عزیز میں ایک عجیب سی بےچینی پیداھے۔۔۔جس کی سنو وہ مظلوم ھے پر یہ سمجھ نہیں آرہی ظالم کون ہے۔۔۔آج جس اندازسے لاہور میں نہتےمسلمانوں پرگولیاں چلاٸی گٸیں اسکی ماں (وطن) خود اپنی گود میں زخموں پر رورہی ہے جانے کتنے لہو کے بےگناہ چھینٹے کس کےکہنے پر گرے یا گراٸے جارہے ہیں باعث حیرت ہے۔۔ جنہیں روکنا بہت ضروری ہے۔۔ تحریک لبیک پاکستان کےساتھ ماضی میں کیےگٸے قومی معاہدوں کی پاسداری کس کی زمہ داری تھی؟؟؟ ۔۔۔کروڑوں مسلمانوں کےدل زخمی ہیں فرانس کےسفیرکا معاملہ تاحال کھٹاٸی میں ۔۔۔۔
لیکن اس پہلےجو یہ کھیل کھیلا جارہا ہے کس کی مجبوری تھی ۔۔کون ہے وہ جویہ سب کچھ کروارہا ہے؟؟۔۔۔ مجھےاچھی طرح معلوم ہے کہ مجھے بے شمار نکتہ چینیوں کاسامنا بھی کرناپڑے گا لیکن بحیثیت ایک صحافی و قلمکار اتنے بڑےظلم کودیکھ سن کر چپ رہنا موت تصور کرتا ہوں ۔۔
پاکستانی تاریخ میں اتنا بڑا ظلم کبھی نہیں ہوا ہو گا،،،،
پاکستان بننے کے وقت جس طرح لوگوں نے جانیں قربان کی تھیں آج 5 رمضان المبارک ہے لوگ آج بھی لاہور کی سڑکوں پر شہادتیں پیش کر رہے ہیں،،،
پورے پاکستان میں یکم رمضان المبارک سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے لوگوں کو جیلوں کے اندر بھی تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا جا رہا ہے،،،،
افسوس اس بات کا ہے کہ آج کلمہ گو مسلمانوں کو شہید کرنے والے انگریز نہیں بلکہ کلمہ گو ہیں،،،،
آج اگر انگریز اس طرح کرتا تو اس کو نیست و نابود کر کے رکھ دیا جاتا،،،،
مگر قربان جاٸیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں پر کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کے ملک اپنا ہے پولیس اپنی ہے اور موجودہ حکومت جو یہود و نصاریٰ کو خوش کرنے کی خاطر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے اس نے سدا تو نہیں رہنا،،،
اس لئے حضور کے غلام بغیر کسی خوف و ڈر کے اپنی شہادتیں دے رہے ہیں،،،
اور ہماری حکومت۔۔ وہ جنہیں عزیز ہے تو انڈیا کا پائلٹ عزیز ہے جس چائے پلا کر واپس کر دیتی ہے،،،
ادھر اپنے ملک کے عوام کو خون میں نہلا رہی ہے دن رات قتل عام کیا جا رہا ہے،،،
جب کشمیر لینے کی بات کرو تو کہتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں مذاکرات سے کشمیر لیں گے،،،،!!!
مگر آج یہی حکومت کیوں بھول رہی ہے کہ اپنے عوام کو شہید کرنا کون سے مسئلہ کا حل ہے،،،
کیوں لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے،،،،؟؟؟
کیا حکومت اسی چیز کا نام ہے کہ جو جی میں آئے کرتے جائیں ناں بھائی نا،،،،
یاد رکھنا،،،،،
تماری گولیاں اور شیل ختم ہو جائیں گی کلمہ گو مسلمانوں کے سینے ختم نہیں ہوں گے،،،،
کیوں ماں کی گود اپنے ہی بےگناہ لہو سے سرخ کرکے ظلم کی داستان لکھی جارہی ھے آپ بھی زرا سوچیں!!!