نیو دہلی:بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے وقت وہ اندر سے ڈری ہوئی تھی،ریڈ کارپٹ پر جانے سے قبل ان کے بیش قیمتی لباس کی زپ بھی ٹوٹ گئی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی سٹوری شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ وہ 2019 میں پہلی مرتبہ کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہوئی تھیں،تصویر میں تو میں نہایت خوش اور پرسکون نظر آرہی ہوں تاہم کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ میں اس وقت اندر ہی اندرکتنی ڈری ہوئی تھی۔فیسٹیول میں شرکت کے لیے میں کار میں بھی سوار ہوچکی تھیں کہ پانچ منٹ قبل لباس کی زپ بند کرتے ہوئے ٹوٹ گئی تاہم میری ٹیم نے گاڑی کے اندر ہی اسےپانچ منٹ میں سی دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ ان سے متعلق ایسے ہی مزید واقعات پڑھنا چاہتے ہیں تو ان کی کتاب کا مطالعہ کریں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی کتاب ’ ان فنشڈ‘ جلد ہی مارکیٹ میں مہیاہوگی۔
کانز فلم فیسٹیول کے دوران پریانکا چوپڑا کے ساتھ کیا ہوا ؟اداکارہ نے خود ہی بتادیا