تل ابیب : 19سالہ اسرائیلی ماڈل یائیل شیلبیا کو 2020ءکا دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ قرار دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے ماطبق اسرائیل میں ہر شہری کے لیے فوجی ٹریننگ لینا لازمی ہے اور یائیل بھی اس وقت لازمی فوجی ٹریننگ لے رہی ہے، جب اسے دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ قرار دیا گیا۔ وہ گزشتہ سال اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئی تھی۔
ٹی سی کینڈلر کی اس ’دنیا کے 100خوبصورت ترین چہروں‘ کی سالانہ فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد یائیل کا کہنا تھا کہ ”میں کبھی کسی چیز میں پہلے نمبر پر نہیں آئی۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آنا ہی بہت خوشگوار احساس ہے۔برطانوی اخبار ’دی سن‘ سے گفتگو کرتے ہوئے یائیل نے اپنی اس مشکل کا اعتراف بھی کیا کہ اس کی شکل و صورت کی وجہ سے لوگ اس کا مذاق اڑاتے تھے اور اس پر نفرت انگیز جملے کستے تھے۔
رپورٹ کے مطابق یائیل2017سے اس فہرست کا حصہ بنتی آ رہی ہے۔ 2017ءمیں وہ 14ویں نمبر پر خوبصورت ترین عالمی چہرہ قرار دی گئی تھی۔ 2018ءمیں وہ تیسرے، 2019ءمیں دوسرے اور اب بالآخر 2020ءمیں وہ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ یائیل اب ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہے۔ وہ معروف امریکی کاروباری شخص ہونشو سومنر ریڈ سٹون کے 35سالہ پوتے برینڈن کورف کی گرل فرینڈ ہے۔