فیصل آباد،اندھے قتل کا ڈراپ سین‘‘بیٹی ہی باپ کی قاتلہ نکلی

فیصل آباد: ’اندھے قتل کا ڈراپ سین‘‘بیٹی ہی باپ کی قاتلہ نکلی،پسند کی شادی نہ کروانے پر بیٹی نے بے ہوشی والا انجکشن لگانے کے بعد اپنے باپ کی شہ رگ کاٹ کر قتل کیا تھا۔

پولیس تفتیش میں بڑا انکشاف‘تفصیلات کے مطابق یکم اگست کی رات پولیس تھانہ صدر کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم افراد نے چک نمبر 53 گ ب گھر میں سوئے ہوئے شخص اسلم ولد شیر محمد کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا ہے جس پر ایس پی ٹاون ارتضا کمیل، ڈی ایس پی جڑانوالہ افتخار وریا، ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نفری اور فرانزک ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا تھا ایس پی ٹاون ارتضا کمیل نے اندھے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے تھے .

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کی رات پولیس نے لاش کے قریب سے پڑا بے ہوشی والا انجکشن اور بلیڈ تحویل میں لیکر تفتیش شروع کی تھی پولیس نے شک کی بنا پر اہلخانہ سے تفتیش کا آغاز کیا تو دوران تفتیش بڑا انکشاف ہوا کہ مقتول اسلم ولد شیر محمد کو اسکی بیٹی نے مبینہ طور پر قتل کیا ہے پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی پرائیویٹ ہسپتال میں نوکری اور گائوں ہی میں لڑکے کیساتھ محبت کرتی تھی اور پسند کی شادی کروانا چاہتی تھی اسی بنا پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا وقوعہ کی رات اسی رنجش پر قاتلہ نے پلان کے تحت باپ کو قتل کیا قاتلہ نے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر اسے اندھا قتل اقرار دلوانے کا ڈرامہ رچایا تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قاتلہ بیٹی نے دوران تفتیش باپ کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے ایس پی ٹاون ارتضا کمیل نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہی

اپنا تبصرہ بھیجیں