لاہور کی مصروف شاہراہ پر خاتون کو ہراساں کرنے پر ٹریفک اہلکار معطل

لاہور:لاہور کی مصروف شاہراہ پر خاتون کو ہراساں کرنے پر ٹریفک اہلکار معطل، مال روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو حراساں کیا،اہلکار نے خاتون اور اس کی بیٹی کو غیر اخلاقی اشارے کئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون مریم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکچھ تصاویر شیئر کیں جس میں لاہور کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک مال روڈ پر ایک موٹر سائیکل پر لاہور ٹریفک پولیس اہلکار کو دن دیہاڑے ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس اہلکار نے اپنی موٹر سائیکل خاتون کی گاڑی کے پاس ایک سگنل پر کھڑی کی اور اسے اور اس کی بیٹی کو غیر اخلاقی اشارے کئے۔مریم خان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ یہ تصویریں آج دوپہر 12.30 بجے لاہور کے مال روڈ پر سمیع اللہ نامی ٹریفک پولیس افسر کی ہیں، جو مجھے اور میری بیٹی کو اس وقت ہراساں کر رہے ہیں جب ہم جی او آر ون سے پہلے ٹریفک اشارے پر رکے تھے۔

خاتون نے اپنی ٹویٹ میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور کو ہراساں کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ٹیگ کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں