لاہور ؛ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، جس کے نتیجے میں اب 200 ، 300 اور 500 کی بجائے 2 ہزار اور 5 ہزار جرمانہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200 ، 300 اور 500 کی بجائے 2 ہزار اور 5 ہزار روپے جرمانہ ہو گا ، اس ضمن میں سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو سفارشات بجھوا دی گئی ہیں ۔

ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جرمانوں کی جاری کردہ تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ اب شہر موٹر سائیکل کی غلط پارکنگ پر 2000 روپے اور کار کی غلط پارکنگ پر 5000 روپے کا جرمانہ ہو گا ، بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 2000 روپے اور موٹر کار چلانے پر 5000 روپے کا جرمانہ ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں