لاہور کینٹ سے حساس ادارے کے اہلکار کی ٹکڑوں میں لاش برآمد

لاہور : لاہور کینٹ سے حساس ادارے کے اہلکار کی ٹکڑوں میں لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سات روز قبل اغوا ہونے والے حساس ادارے کا اہلکار دوسرے حساس ادارے کے اہلکار کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔ گلگت کا رہائشی علی یار کراچی کے حساس ادارے میں بطور سپاہی ملازم تھا اور چھٹیوں میں لاہور آیا ہوا تھا۔

13 فروری کو اس نے کراچی ملازمت پر واپس جانا تھا لیکن وہ لاپتہ ہو گیا۔علی یار کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی جانب سے 17 فروری کو مزنگ تھانہ میں درج کروایا گیا تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کے شبے میں پولیس نے اس کے کزن رحیم اللہ کو شامل تفتیش کیا۔رحیم اللہ بھی دوسرے حساس ادارے کا ملازم ہے۔تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ رحیم اللہ کے تین بردار نسبتی نے علی یار کو اغوا کرکے قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے گندہ نالہ میں پھینک دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں