لاہور کے کالج سے 22 سالہ طالبہ کے اغوا کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا

لاہور: سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ کے اغوا کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوا ہے کہ مغویہ اپنی مرضی سے کالج سے گئی۔واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی بھائی کے ساتھ صبح ساڑھے 8 بجے کالج آئی اور ساڑھے بارہ بجے کالج چلی گئی۔پولیس کے مطابق مغویہ کا شوہر دبئی میں مقیم ہے جب کہ اس کی دو سال کی بیٹی بھی ہے۔

پولیس آپریشنز ونگ نےکہا ہے کہ طالبہ اغوا ہوئی یا مرضی سے گئی،اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔اغوا کے بعد لڑکی کا موبائل فون نمبر بند آ رہا ہے جبکہ واٹس ایپ پر آن لائن شو ہوتا رہا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں امتحان دینے کے لیے آنے والی لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں