اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں۔سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالات خراب ہیں آگے جا کر اور بھی حالات خراب ہوں گے۔ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے۔

جس کا کام الیکشن کرا کر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں کھچڑی جو پک رہی ہے وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی۔اس سے قبل منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔ مہنگائی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی مہنگائی کردی جس سے عوام سخت پریشان ہیں، عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔رہنما پیپلز پارٹی نے نیب مقدمات کے سے متعلق کہا کہ میرے کیخلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے جوخودختم ہوجائیں گے، میرے خلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں