اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بختاور بھٹو کی جانب سے خوشخبری سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گذشتہ روز 5 اکتوبر کو ہوئی۔
5.10.22 @mahmoodchoudhry 💛 pic.twitter.com/jYKqmaXU56
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 6, 2022